ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 8,600 روپے کمی ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت 8,600 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 67 ہزار 762 روپے کا ہوگیا ۔

اسلام آباد۔3جون (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت 8,600 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 67 ہزار 762 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 8,600 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 67 ہزار 762روپے کا ہوگیا ۔24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 7,373 روپے کمی کے بعد 408,403 روپے سے کم ہو کر 401,030 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 374,383 روپے سے کم ہو کر 367,624 روپے ہوگئی۔ آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 259 روپے کمی کے بعد 7,894 اور دس گرام چاندی کی قیمت 222 روپے کمی کے بعد 6,767 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,540 ڈالر سے کم ہو کر 4,454 ڈالر ہو گئی۔

مزید خبریں