ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد نے گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران سپلائی بازار میں 4 ملک شاپس کو سیل کر دیا۔
ایبٹ آباد، مقررہ ضوابط کی خلاف ورزی پر 4 ملک شاپس سیل

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 03 جون (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ ایبٹ آباد نے گراں فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران سپلائی بازار میں 4 ملک شاپس کو سیل کر دیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کامران علی شاہ نے دودھ کی قیمتوں کی جانچ کے لیے خصوصی انسپکشن اور ٹیسٹ پرچیز کی،معائنے کے دوران 4دکانیں مقررہ ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دودھ 250 روپے فی لیٹر فروخت کرتی پائی گئیں،حالانکہ ان کے نام نئے جاری کردہ درجہ بندی شدہ نرخ نامے میں شامل نہیں تھے،خلاف ورزی ثابت ہونے پر دکانوں کو سیل کر دیا گیا جبکہ متعلقہ دکانداروں کو قانونی کارروائی کے لیے حراست میں لے لیا گیا۔ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ گراں فروشی،ذخیرہ اندوزی اور عوامی استحصال کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری رہے گا اور مقررہ نرخوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔








