ملتان، چوری و ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں اشتہاری 2 مجرمان گرفتار

ملتان ڈولفن پولیس سکواڈ ٹیم نے چوری و ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں اشتہاری 2 مجرمان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان پولیس کے مطابق سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کی ہدایت پر ٹارگٹ افینڈرز اور اشتہا ری مجرمان کے خلاف بلا تفریق کریک ڈائون جاری ہے ۔اس سلسلہ میں پیر کے روز انچارج ڈولفن سکواڈ راؤ کاشف خورشید کی سربراہی میں ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ مجرمان کو گرفتار …

ملتان۔ 03 جون (اے پی پی):ملتان ڈولفن پولیس سکواڈ ٹیم نے چوری و ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں اشتہاری 2 مجرمان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان پولیس کے مطابق سی پی او ملتان صادق علی ڈوگر کی ہدایت پر ٹارگٹ افینڈرز اور اشتہا ری مجرمان کے خلاف بلا تفریق کریک ڈائون جاری ہے ۔اس سلسلہ میں پیر کے روز انچارج ڈولفن سکواڈ راؤ کاشف خورشید کی سربراہی میں ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ مجرمان کو گرفتار کیا ۔

گرفتار مجرمان کو مزید کارروائی کے لیے متعلقہ پولیس سٹیشنز کے حوالے کردیا گیا ہے۔سی پی او صادق علی ڈوگر نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید سخت کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے اور اس مقصد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

 

مزید خبریں