محکمہ زراعت نے گرمی کی لہر کے پیشِ نظر پھلوں اور سبزیات کے تحفظ کیلئے ایڈوائزری جاری کر دی

لاہور۔3جون (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب نے حالیہ گرمی کی لہر کے پیشِ نظر پھلوں اور سبزیات کے تحفظ کیلئے ایڈوائزری جاری کر دی ۔ ایڈوائزری میں کاشتکاروں کو کہا گیا ہے کہ گرمیوں کی فصلات میں آجکل آم، تر شاوہ پھل، ٹماٹر، مرچ اور ٹینڈے وغیرہ زیر کاشت ہیں۔ متوقع گرمی کی شدید لہر سے فصلات کے بچاو کے لیے موسمی پیشنگوئی مد نظر رکھیں اور شدید گرمی سے …

لاہور۔3جون (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب نے حالیہ گرمی کی لہر کے پیشِ نظر پھلوں اور سبزیات کے تحفظ کیلئے ایڈوائزری جاری کر دی ۔

ایڈوائزری میں کاشتکاروں کو کہا گیا ہے کہ گرمیوں کی فصلات میں آجکل آم، تر شاوہ پھل، ٹماٹر، مرچ اور ٹینڈے وغیرہ زیر کاشت ہیں۔ متوقع گرمی کی شدید لہر سے فصلات کے بچاو کے لیے موسمی پیشنگوئی مد نظر رکھیں اور شدید گرمی سے پہلے فصل کو مناسب پانی لگائیں تاہم اگر زمین میں پہلے ہی تر وتر ہوتو پانی نہ لگائیں۔فصلات میں پودوں کے نیچے ملچنگ کریں جس سے پانی کی بچت ہوتی ہے اور زمینی درجہ حرارت بھی بڑھنے نہیں پاتا، اگر کہیں ممکن ہو تو فصلات چھوٹے پودوں کو سایہ مہیا کریں جس کے لیے سبز جالی دار کپڑا وغیرہ بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔شدید گرمی کے دوران پودوں کی منتقلی روک دیں اورپھلدار پودوں کی کانٹ چھانٹ وغیرہ کرنے سے اجتناب کریں۔ نامیاتی مادہ کمپوسٹ گوبر کی کھاد کی جہاں ممکن ہو وہاں 3 تا 4 انچ مٹی ہٹا کر تہہ بچھائیں اور پانی لگائیں،اس سے پودے کی استعداد کاربر خلاف گرمی و بیماری بڑھ جاتی ہے،اگر ممکن ہو تو جنتر یا ڈھانچہ سبزیات کے کھیت میں قطاروں میں اگائیں تا کہ گرمی کا اثر کم ہو۔

مزید خبریں