وزیر اعلیٰ شکایات سیل کی ٹیم عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل کیلئے فیصل آباد پہنچ گئی

فیصل آباد۔ 03 جون (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر عوام سے براہ راست رابطے اور عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل کیلئے وزیر اعلیٰ شکایات سیل کی ذمہ دار ٹیم فیصل آباد پہنچ گئی۔چیئرپرسن وزیر اعلیٰ پنجاب شکایت سیل صائمہ فاروق نے نصرت فتح علی خاں آڈیٹوریم میں کھلی کچہری لگائی اور عوامی مسائل سنے۔ کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں،آرپی او سہیل اختر سکھیرا، …

فیصل آباد۔ 03 جون (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر عوام سے براہ راست رابطے اور عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل کیلئے وزیر اعلیٰ شکایات سیل کی ذمہ دار ٹیم فیصل آباد پہنچ گئی۔چیئرپرسن وزیر اعلیٰ پنجاب شکایت سیل صائمہ فاروق نے نصرت فتح علی خاں آڈیٹوریم میں کھلی کچہری لگائی اور عوامی مسائل سنے۔

کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں،آرپی او سہیل اختر سکھیرا، ڈپٹی کمشنرکیپٹن(ر)ندیم ناصر، سی پی او تنویر حسین نے بھی چیئرپرسن کے ہمراہ مسائل سن کر بعض درخواست گزاروں کے مسائل موقع پر حل جبکہ پیچیدہ معاملات کو تیزی سے حل کرنے کے لئے متعلقہ محکموں کے افسران کو موقع پر ضروری ہدایات جاری کیں۔ ڈی جی ایف ڈی اے محمد آصف چوہدری، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز،ایم ڈی پارکس اینڈ ہارٹیکلچر ایجنسی،ایم ڈی واسا،ایم ڈی ستھرا پنجاب ایجنسی،ایس ڈی ای اوزپیرا فورس،ضلعی پولیس،چیف آفیسرمیونسپل کارپوریشن،سی ای اوزایجوکیشن و ہیلتھ ودیگرمحکموں کے افسران موجودتھے۔ پر ہجوم کھلی کچہری کے دوران شہریوں نے محکمہ مال،پولیس،صفائی ستھرائی،سیوریج،زمین پر قبضہ سے متعلقہ مسائل کی نشاندہی کی اور مجموعی طور پر 375 سے زائد درخواست گزاروں نے اپنی شکایات پر مبنی درخواستیں پیش کیں۔ چیئرپرسن وزیراعلیٰ پنجاب شکایت سیل صائمہ فاروق نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق شہریوں کے مسائل کے ازالہ کے لئے سرگرم عمل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ اضلاع کے دورے کرکے ڈویژنل،ضلعی اور پولیس انتظامیہ کے ہمراہ کھلی کچہریاں لگا رہی ہیں جہاں درخواست گزاروں کو کھل کر مسائل بیان کرنے اور ہرممکن ریلیف فراہم کرنے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے عوام کو درپیش مشکلات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہی جگہ تمام محکموں کی موجودگی میں درخواست گزاروں کا موقف بھی سنا گیا اور بیشتر مسائل موقع پر ہی حل ہوگئے تاہم دیگر درخواستیں متعلقہ محکموں کے سپرد کی گئی ہیں جس کا مسلسل فالو اپ لے کر درخواست گزاروں کو آگاہ رکھنے کے ساتھ مسئلہ حل کرانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ کمشنر فیصل آباد مسرت جبیں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی خصوصی ہدایت پرچیئرپرسن شکایت سیل کی سربراہی میں ایک چھت تلے عوامی مسائل سنے گئے اور شہریوں کی درخواستوں پر شفاف انداز میں کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ آرپی او نے مسائل سنتے ہوئے کہا کہ قانون کی بالادستی یقینی بنائی جا رہی ہے اور درخواست گزاروں کو ریلیف کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ کھلی کچہری کے دوران آنے والی محکموں سے متعلقہ شکایات کے حل کے لئے افسران کو ٹائم لائن دے دی گئی ہے۔

مزید خبریں