سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی قیادت میں محکمہ جنگلی حیات پنجاب بھر میں معصوم جنگلی پرندوں کی قیدو بندکی روک تھام کیلئے بلا امتیاز کارروائیوں میں مصروف ہے
وائلڈ لائف رینجرز نے نایاب کالے تیتروں کو بازیاب کرواکر قدرتی مسکن میں آزاد کر دیا

مزید خبریں
لاہور۔3جون (اے پی پی):سینئر وزیر مریم اورنگزیب کی قیادت میں محکمہ جنگلی حیات پنجاب بھر میں معصوم جنگلی پرندوں کی قیدو بندکی روک تھام کیلئے بلا امتیاز کارروائیوں میں مصروف ہے اور اسی تناظر میں گزشتہ روز وائلڈ لائف رینجرز نے سالٹ رینج ریجن میں نایاب کالے تیتروں کی کثیر تعداد بازیاب کروائی جنہیں ضروری طبی امداد کے بعدمحکمہ کے زیر انتظام منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں سالٹ رینج ریجن میں تھانہ ڈوہمن کی حدود میں واپس اپنے قدرتی مسکن میں آزاد کر دیاگیا۔تقریب میں ایس پی انوسٹی گیشن چکوال نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر ضلع چکوال مرزا عابد حسین نے وائلڈ لائف رینجرز چکوال اور مقامی پولیس کے تعاون سے گزشتہ روز ایک مشترکہ ریڈ کے دوران ایک درجن کے لگ بھگ نایاب کالے تیترز بازیاب کروائے تھے، بازیاب کروائے گئے تمام کالے تیتروں کو ضروری طبی معائنے کے بعد تھانہ ڈوہمن میں ایس پی انوسٹی گیشن چکوال ، مقامی معززین اور محکمہ وائلڈ لائف کے افسران و اہلکاران کی موجودگی میں اس جنگلی مخلوق کو اس کے قدرتی مسکن میں آزاد کر کے تحویل میں لئے گئے تمام پنجروں کو نذر آتش کر دیا گیا۔








