شاہراہِ فیصل پر لین خلاف ورزیوں کے خلاف فیس لیس کارروائی، دو روز میں 169 ای چالان جاری

کراچی میں ٹریفک پولیس نے شاہراہِ فیصل پر لین خلاف ورزیوں کے خلاف یکم جون سے فیس لیس انفورسمنٹ کا آغاز کر دیا ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کے مطابق ایک ماہ کی آگاہی مہم کے بعد اب (ٹی آر اے سی ایس) سسٹم کے ذریعے خودکار ای چالان جاری کیے جا رہے ہیں۔

کراچی ۔3جون (اے پی پی):کراچی میں ٹریفک پولیس نے شاہراہِ فیصل پر لین خلاف ورزیوں کے خلاف یکم جون سے فیس لیس انفورسمنٹ کا آغاز کر دیا ہے۔ ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کے مطابق ایک ماہ کی آگاہی مہم کے بعد اب (ٹی آر اے سی ایس) سسٹم کے ذریعے خودکار ای چالان جاری کیے جا رہے ہیں۔ کمرشل گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے لیے بائیں جانب کی دو لینز جبکہ نجی تیز رفتار گاڑیوں کے لیے دائیں جانب کی لینز مختص ہیں۔

حکام کے مطابق پہلے دو روز کے دوران 169 ای چالان جاری کیے گئے۔ لین خلاف ورزی پر موٹر سائیکل کیلئے2,500 روپے، نجی گاڑی کیلئے5,000 روپے، بس کیلئے 7,500 روپے اور ہیوی وہیکل کے لیے 10,000 روپے جرمانہ مقرر کیا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ کارروائی کا مقصد شہریوں میں ٹریفک نظم و ضبط کو فروغ دینا اور شاہراہِ فیصل پر ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانا ہے۔

مزید خبریں