ننکانہ صاحب،ڈسٹرکٹ ایمرجنسی افیسر ریسکیو 1122 محمد اکرم پنوار کی زیر صدارت ماہانہ کارکردگی متعلق اہم اجلاس

ضلعی ہیڈ کوارٹرز پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 ننکانہ صاحب میں ماہانہ کارکردگی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ۔

ننکانہ صاحب۔ 03 جون (اے پی پی):ضلعی ہیڈ کوارٹرز پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 ننکانہ صاحب میں ماہانہ کارکردگی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا ۔

اجلاس میں کنٹرول روم انچارج محمد نوید، ریسکیو سیفٹی آفیسر علی عمران، اسٹیشن کوارڈینیٹر سعید احمد،میڈیا کوآرڈینیٹر علی اکبر اور تمام ریسکیو آفیسرز و انچارجز نے شرکت کی۔ اجلاس میں کنٹرول روم انچارج محمد نوید نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122 ننکانہ صاحب کو مئی میں 15697 موصول ہونے والی کالز میں 4745 ایمرجنسی کالز تھیں۔4745 ایمرجنسیز کالز پر4806 متاثرین کو ریسکیو سروس مہیا کی گئی جن میں 840 روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ، 2864 میڈیکل، 72 فائر کیس، 85 لڑائی جھگڑے وتشدد اور 884 متفرق ایمرجنسیز تھیں۔مزید براں ریسکیو 1122ننکانہ صاحب نے اوسطاََ7منٹس ریسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہوئے 1675 زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دی جبکہ 2635 متاثرین کو طبی امداد دینے کے بعد مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا اور ٹریفک حادثات میں 9 اور میڈیکل ایمرجنسیز میں 59 متاثرین جانبر نہ ہو سکے۔ضلعی سطح پر علاج کی سہولیات میسر نہ ہونے کیوجہ سے ڈاکٹرز نے428 مریضوں کو ریفر کر دیا جنہیں ریسکیو1122 ننکانہ صاحب کی پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے ذریعے لاہور اور فیصل آباد کے ہسپتالوں میں بلا معاوضہ اور بحفاظت منتقل کیاگیا۔

مزید خبریں