گلگت بلتستان کے نگران وزیر اعلیٰ یار محمد خان کی صدارت میں صوبائی کابینہ کا چوتھا اجلاس

گلگت بلتستان کے نگران وزیر اعلیٰ یار محمد خان کی صدارت میں صوبائی کابینہ کا چوتھا اجلاس منعقد ہوا، جس میں آمدہ عام انتخابات کی تیاریوں، سکیورٹی، انتظامی اور مالیاتی امور پر تفصیلی غور و خوص کے بعد متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔

گلگت۔ 03 جون (اے پی پی):گلگت بلتستان کے نگران وزیر اعلیٰ یار محمد خان کی صدارت میں صوبائی کابینہ کا چوتھا اجلاس منعقد ہوا، جس میں آمدہ عام انتخابات کی تیاریوں، سکیورٹی، انتظامی اور مالیاتی امور پر تفصیلی غور و خوص کے بعد متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔

اجلاس میں صوبے میں صاف، شفاف اور پرامن انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے اب تک کیے گئے اقدامات اور تیاریوں کا جائزہ لیا گیا، جس پر کابینہ ارکان نے مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔ کابینہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شفاف انتخابی عمل کو یقینی بنانے کے لیے الیکشن کمیشن کے ساتھ ہر ممکن تعاون کیا جائے گا اور اسے تمام مطلوبہ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔کابینہ اجلاس میں لینڈ ایکویزیشن ایکٹ میں لینڈ کمپنسیشن دینے کا طریقہ کار مقرر کیا گیا۔ علاوہ ازیں انتخابات کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کے تحت کابینہ نے گلگت بلتستان میں سیکورٹی فورسز کی تعیناتی کی منظوری دے دی۔ اس کے ساتھ ہی، کابینہ نے انتخابی اخراجات کو پورا کرنے کے لیے الیکشن کمیشن کی درخواست پر 78 کروڑ روپے کے اضافی فنڈز کی منظوری بھی دے دی۔اجلاس کے دوران سروسز ڈیپارٹمنٹ کے تحت بینیولنٹ فنڈ اور گروپ انشورنس آفس کے قواعد و ضوابط سمیت آڈیٹر کی تقرری کی منظوری دی گئی۔ ہوم ڈیپارٹمنٹ کی ضرورت کو مدنظر رکھتے ہوئے پرائیویٹ گاڑیوں کو کرائے پر لینے کی مدت میں بھی توسیع کی گئی۔ مالیاتی اور انتظامی امور کو بہتر بنانے کے لیے گلگت بلتستان گرانٹ ان ایڈ قوانین اور سرکاری ملازمین کے لیے جنرل پروویڈنٹ فنڈ کی انویسٹمنٹ پالیسی کی توثیق کی گئی۔کابینہ نے عدلیہ کی ماضی میں اپ گریڈ کردہ اسامیوں کو منظور کرنے کے ساتھ ساتھ مستقبل میں عدلیہ میں کسی قسم کی اپ گریڈیشن اور کریئشن کے لیئے نامزد کردہ کمیٹیوں میں محکمہ قانون، فنانس اور سروسز کی نمائیندگی کو لازمی قرار دیا۔ جبکہ عوامی فلاح و بہبود کے ایک اہم اقدام کے طور پر امراضِ قلب کے ہسپتال کو چیف منسٹر اینڈومنٹ فنڈ کے پینل میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا، تاکہ مستحق مریضوں کو دل کے علاج کی بہتر اور مفت سہولیات میسر آ سکیں۔اجلاس میں سکردو میں جی بی سکاؤٹس کے 6 پلاٹون کے تعیناتی کے مدت میں 30 جولائی تک اضافہ کیا گیا گلگت بلتستان سسٹم آف فنانشل کنٹرول اور بجٹنگ رولز میں ترمیم کی بھی منظوری دی گئی۔ سیپ آرگنائزیشن مینجمٹ موڈیل کی منظوری بھی دی گئی۔

مزید خبریں