یارا انٹرنیشنل کی معیاری کھادوں کی پنجاب میں دستیابی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں، سید عاشق حسین کرمانی

زیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی کی قیادت میں اعلی سطحی وفد برطانیہ کا دورہ کر رہا ہے۔ وفد میں پارلیمانی سیکرٹری برائے زراعت اسامہ خان لغاری، سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو اور دیگر ممبران شامل ہیں۔

لاہور۔4جون (اے پی پی):وزیر زراعت پنجاب سید عاشق حسین کرمانی کی قیادت میں اعلی سطحی وفد برطانیہ کا دورہ کر رہا ہے۔ وفد میں پارلیمانی سیکرٹری برائے زراعت اسامہ خان لغاری، سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو اور دیگر ممبران شامل ہیں۔ دورے کا مقصد پنجاب کی زراعت کو بین الاقوامی تقاضوں کے مطابق ڈھالنے کیلئے معلومات حاصل کرنا ہے۔اس دورہ کے دوران وفد نے برطانیہ میں قائم عالمی شہرت یافتہ کھاد ساز کمپنی یارا انٹرنیشنل کا دورہ کیا۔

اس موقع پر سید عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ یارا انٹرنیشنل اپنی معیاری مصنوعات پنجاب میں متعارف کرائے گی۔یارا انٹرنیشنل کی معیاری کھادوں کی پنجاب میں دستیابی کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اس موقع پر سیکرٹری زراعت پنجاب افتخار علی سہو نے کہا کہ پنجاب میں معیاری کھادوں کی دستیابی سے فصلوں کی پیداوار میں اضافہ ہوگا اور زمینوں کی صحت اور زرخیزی میں بھی نمایاں بہتری آئے گی۔

مزید خبریں