نیویارک۔ 4 جون(اے پی پی) باکسنگ کے سابق ہیوی ویٹ چیمپیئن محمد علی کلے انتقال کر گئے بی بی سی کے مطابق انکے خاندان ذرائع نے اس امر کی تصدیق کر دی ہے ان کی عمر 74 برس تھی۔وہ سانس کی تکلیف کے باعث دو دن سے ہسپتال میں داخل تھے۔ان کے اہل خانہ کے مطابق ان کی تدفین ان کے آبائی شہر کینٹگی کے لوئس ول میں ہوگی۔محمد علی …
سابق باکسنگ چیمپیئن محمد علی چل بسے

مزید خبریں
نیویارک۔ 4 جون(اے پی پی) باکسنگ کے سابق ہیوی ویٹ چیمپیئن محمد علی کلے انتقال کر گئے بی بی سی کے مطابق انکے خاندان ذرائع نے اس امر کی تصدیق کر دی ہے ان کی عمر 74 برس تھی۔وہ سانس کی تکلیف کے باعث دو دن سے ہسپتال میں داخل تھے۔ان کے اہل خانہ کے مطابق ان کی تدفین ان کے آبائی شہر کینٹگی کے لوئس ول میں ہوگی۔محمد علی تین مرتبہ باکسنگ کے عالمی چیمپیئن رہ چکے ہیں۔کئی نامور شخصیات نے انھیں اپنا آئیڈیل قرار دیتے ہوئے ان کی صحت یابی کے لیے دعا کی تھی، جن میں برطانیہ کے عالمی چیپمیئن ٹونی بیلیوو بھی شامل ہیں۔محمد علی نے 1984 میں پارکنسنز کی تشخیص کے بعد باکسنگ چھوڑ دی تھی۔وہ پہلی مرتبہ 1964 میں باکسنگ کے عالمی چیمپیئن بنے پھر انھوں نے یہ اعزاز 1974 اور پھر 1978 میں بھی حاصل کیا۔








