محکمہ زراعت کی کاشتکاروں کو گھیا کدو کی فصل کو لال بھونڈی کے حملہ سے بچانے کےلئے حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت

اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع سمبڑیال ڈاکٹرافتخار حسین بھٹی نے کاشتکاروں کو گھیا کدو کی فصل کو لال بھونڈی کے حملہ سے بچانے کےلئے حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پھل بنتے وقت گھیا کدو کی فصل کو انتہائی نگہداشت اور خصوصی دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے،

سیالکوٹ ۔ 05 جون (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع سمبڑیال ڈاکٹرافتخار حسین بھٹی نے کاشتکاروں کو گھیا کدو کی فصل کو لال بھونڈی کے حملہ سے بچانے کےلئے حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔انہوں نے کہا کہ پھل بنتے وقت گھیا کدو کی فصل کو انتہائی نگہداشت اور خصوصی دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے،

موسم گرما کے دوران لال بھونڈی گھیا کدو کی فصل کے پتوں اوراس کے پھول پر حملہ آور ہو کر انہیں کھا جاتی ہے اور حملے کی شدت سے پھل سوکھ کر گرنا شروع ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ لال بھونڈی تیار شدہ پھل میں سوراخ کر کے گھیا کدومیں داخل ہوجاتی ہے، جونہی فصل پر لال بھونڈی کاحملہ ظاہر ہو تو اس بیل کو اکھاڑکر زمین میں تلف کر دیں تاکہ مزید پھیلائو کا موجب نہ بن سکے۔