چین کی خدمات کی درآمدات اور برآمدات کا مجموعی حجم 2026 میں پہلے 4 ماہ کے دوران (جنوری تا اپریل )2.48532 ٹریلین یوآن رہا ہے جو 2025 کے اسی عرصے کے مقابلے میں 4.9 فیصد زیادہ ہے۔
خدمات کی درآمدا ت و برآمدات کا ملکی حجم جنوری تا اپریل 2.48532 ٹریلین یوآن رہا، چین
بیجنگ۔6جون (اے پی پی):چین کی خدمات کی درآمدات اور برآمدات کا مجموعی حجم 2026 میں پہلے 4 ماہ کے دوران (جنوری تا اپریل )2.48532 ٹریلین یوآن رہا ہے جو 2025 کے اسی عرصے کے مقابلے میں 4.9 فیصد زیادہ ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق علمی نوعیت کی خدمات کی برآمدات نے تیز رفتار ترقی کو برقرار رکھا ۔ جنوری سے اپریل تک علمی نوعیت کی خدمات کی درآمدات و برآمدات 1.10418 ٹریلین یوآن رہیں جو 5.1 فیصد کے اضافے کے ساتھ خدمات کی مجموعی درآمدات و برآمدات میں 44.4 فیصد کا حصہ رکھتی ہیں۔سفری خدمات کی برآمدات اور نقل و حمل کی خدمات کی درآمدات تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔ جنوری سے اپریل تک سفری خدمات کی برآمدات 147.15 ارب یوآن تک پہنچ گئیں اور 30.4 فیصد کے اضافے کےساتھ خدمات کی بر آمدات میں پانچ بڑے شعبوں میں سب سے تیز رفتاری سے بڑھنے والا شعبہ ہے ۔ نقل و حمل کی خدمات کی درآمدات 316.45 ارب یوآن ریکارڈ کی گئیں جن میں 24.9 فیصد ہوا ہے اور خدمات کی در آمدات میں پانچ بڑے شعبوں میں سب سے تیز رفتاری سے بڑھنے والا شعبہ ہے۔









