سعودی سینما گھروں میں مئی کے چوتھے ہفتے کے دوران باکس آفس پر تقریبا 38.1 ملین ریال کی آمدنی ریکارڈ کی گئی ہے۔اردو نیوز کے مطابق سعودی سینما گھروں میں 59 فلموں کی نمائش کی گئی جبکہ 7 لاکھ 44 ہزار ٹکٹ فروخت ہوئے
سعودی سینما: باکس آفس پر ایک ہفتے میں 38.1 ملین ریال کی ریکارڈ آمدنی

مزید خبریں
ریاض۔7جون (اے پی پی):سعودی سینما گھروں میں مئی کے چوتھے ہفتے کے دوران باکس آفس پر تقریبا 38.1 ملین ریال کی آمدنی ریکارڈ کی گئی ہے۔اردو نیوز کے مطابق سعودی سینما گھروں میں 59 فلموں کی نمائش کی گئی جبکہ 7 لاکھ 44 ہزار ٹکٹ فروخت ہوئے ۔ آمدنی اور ٹکٹوں کی فروخت میں یہ اضافہ عید الاضحی کی تعطیلات میں سینما گھروں کی بڑھتی مقبولیت کی عکاسی کرتا ہے۔مئی کے پہلے ہفتے میں باکس آفس کی آمدنی 24.4 ملین رہی جبکہ 4 لاکھ 51 ہزار 300 ٹکٹ فروخت ہوئے۔مئی کے دوسرے ہفتے کے دوران باکس آفس پر 22.1 ملین کی آمدنی ریکارڈ کی گئی جبکہ 50 فلموں کے 4 لاکھ 17 ہزار ٹکٹ فروخت ہوئے تھے۔تیسرے ہفتے میں باکس آفس پر آمدنی 22.5 ملین جبکہ ٹکٹوں کی فروخت 4 لاکھ 30 ہزار 800 رہی۔مئی کے پورے مہینے کے دوران باکس آفس پر 107.1 ملین کی آمدنی ریکارڈ کی گئی جبکہ ٹکٹوں کی فروخت دو ملین سے زیادہ رہی۔جو فلمیں نمائش کے لیے پیش کی گئیں، ان میں بایوپک، ڈرامے، عربی کامیڈی، ایکشن، ہارر اور تھرلرز شامل ہیں۔فلم ’مائیکل‘ سعودی باکس آفس پر سب سے زیادہ آمدنی والی فلموں میں سرفہرست رہی، اس کے بعد فلم ’واٹ دی ٹاک اباوٹ‘ اور ’سیون ڈاگز‘ کا نمبر رہا۔







