میانمار نے مالی سال 2026-27 کے ابتدائی دو ماہ ( اپریل،مئی)کے دوران 3 لاکھ 5 ہزار 821 ٹن چاول برآمد کیا
میانمار نے اپریل اور مئی کے دوران 3 لاکھ 5 ہزار ٹن چاول برآمد کیا، ایم آر ایف

مزید خبریں
ینگون۔7جون (اے پی پی):میانمار نے مالی سال 2026-27 کے ابتدائی دو ماہ ( اپریل،مئی)کے دوران 3 لاکھ 5 ہزار 821 ٹن چاول برآمد کیا ۔ شنہوا کے مطابق میانمار رائس فیڈریشن نے اپنی حالیہ رپورٹ میں بتایا کہ اپریل سے شروع ہونے والے رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں ان برآمدات سے ملک کو تقریباً 9 کروڑ 30 لاکھ امریکی ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا۔فیڈریشن کے اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال اپریل اور مئی میں چاول کی برآمدات گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں کم رہیں،گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 4 لاکھ ٹن سے زائد چاول برآمد کیا گیا تھا۔








