اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع تحصیل نوشہرہ ورکاں محمد عمران کا کہنا ہے کہ زمیندار اور کاشتکار دھان کی پنیری لگانے کے لیے حکومت کی منظور کردہ اقسام کا بیج استعمال میں لائیں انکا کہنا ہے کہ دھان کی پنیری کی موٹی اقسام سپر باسمتی۔ شاھین باسمتی ۔کائنات ۔اری9 ۔ 515 اور ks 282 ،515 اور چناب باسمتی کی پنیری یکم جون سے 10 جون تک کاشت کرنے کا مناسب وقت …
نوشہرہ ورکاں،دھان کی موٹی اقسام کی پنیری کاشت کے لیے 10 جون تک موزوں وقت ہے، زراعت آفیسر

مزید خبریں
نوشہرہ ورکاں ۔ 07 جون (اے پی پی):اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع تحصیل نوشہرہ ورکاں محمد عمران کا کہنا ہے کہ زمیندار اور کاشتکار دھان کی پنیری لگانے کے لیے حکومت کی منظور کردہ اقسام کا بیج استعمال میں لائیں انکا کہنا ہے کہ دھان کی پنیری کی موٹی اقسام سپر باسمتی۔ شاھین باسمتی ۔کائنات ۔اری9 ۔ 515 اور ks 282 ،515 اور چناب باسمتی کی پنیری یکم جون سے 10 جون تک کاشت کرنے کا مناسب وقت ہے ۔انکا کہنا ہے کہ تحصیل نوشہرہ ورکاں میں ایک لاکھ 55 ہزار رقبہ پر دھان کی فصل کاشت کرنے کا ٹارگٹ مقرر ہے اور پنیری کی کاشت سے لیکر فصل کی تیاری تک کاشتکار اور زمیندار ہر قسم کی رہنمائی اور مشورہ کے لیے فیلڈ افسران سے منسلک رہیں جبکہ انسپکٹر زراعت رانا شبیر حسین کا کہنا ہے کہ ممنوعہ بیجز کی کاشت سے زمیندار اور کاشتکار اجتناب کریں








