ٹیلی کمیونیکیشن ، کمپیوٹرز اور انفارمیشن سروسز کی قومی برآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ کے دوران 21.13 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا اپریل 26-2025 کے دوران برآمدات کی مالیت 3.811 ارب ڈالر تک پہنچ گئی
ٹیلی کمیونیکیشن ، کمپیوٹرز اور انفارمیشن سروسز کی قومی برآمدات میں 21.13 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔7جون (اے پی پی):ٹیلی کمیونیکیشن ، کمپیوٹرز اور انفارمیشن سروسز کی قومی برآمدات میں رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ کے دوران 21.13 فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا اپریل 26-2025 کے دوران برآمدات کی مالیت 3.811 ارب ڈالر تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران ٹیلی کمیونیکیشن ، کمپیوٹرز اور انفارمیشن سروسز کی برآمدات سے 3.146 ارب ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا تھا ۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے پہلے دس مہینوں کے دوران ٹیلی کمیونیکیشن ، کمپیوٹرز اور انفارمیشن سروسز کی ملکی برآمدات میں 0.665 ارب ڈالر یعنی 21.13 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔








