انٹرنیٹ کے ڈومیسٹک کنکشنز میں 168.42 فیصد کا نمایاں اضافہ

اسلام آباد۔7جون (اے پی پی):انٹرنیٹ کے ڈومیسٹک کنکشنز میں سال 2024 کے مقابلہ میں رواں سال 2026 کے دوران 168.42 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق سال 2024 کے اختتام پر ملک میں انٹرنیٹ کے مقامی کنکشنز کی تعداد 1.9 ملین تھی جبکہ رواں سال 2026 میں کنکشنز کی تعداد 5.1 ملین تک پہنچ چکی ہے۔ اس طرح 2024 …

اسلام آباد۔7جون (اے پی پی):انٹرنیٹ کے ڈومیسٹک کنکشنز میں سال 2024 کے مقابلہ میں رواں سال 2026 کے دوران 168.42 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کی رپورٹ کے مطابق سال 2024 کے اختتام پر ملک میں انٹرنیٹ کے مقامی کنکشنز کی تعداد 1.9 ملین تھی جبکہ رواں سال 2026 میں کنکشنز کی تعداد 5.1 ملین تک پہنچ چکی ہے۔ اس طرح 2024 کے مقابلہ میں 2026 کے دوران انٹرنیٹ کے ڈومیسٹک کنکشنز میں 3.2 ملین یعنی 168 فیصد سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔