خدمات کے شعبہ کی ملکی برآمدات میں اپریل 2026 کے دوران 21.71 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق اس دوران شعبہ کی برآمدات کا حجم 914.98 ملین ڈالر تک پہنچ گیا
خدمات کے شعبہ کی ملکی برآمدات میں 21.71 فیصد اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔7جون (اے پی پی):خدمات کے شعبہ کی ملکی برآمدات میں اپریل 2026 کے دوران 21.71 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق اس دوران شعبہ کی برآمدات کا حجم 914.98 ملین ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ اپریل 2025 میں خدمات کی برآمدات سے 751.75 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔ اس طرح اپریل 2025 کے مقابلہ میں اپریل 2026 کے دوران خدمات کے شعبہ کی قومی برآمدات میں 21.71 فیصد یعنی 163.23 ملین ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔








