خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے ابتدائی دس ماہ کے دوران 17.40 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی 2025 تا اپریل 2026 کے دوران خدمات کے شعبہ کا تجارتی خسارہ 2.04 ارب ڈالر تک کم ہوگیا
خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارہ میں 17.40 فیصد کمی

مزید خبریں
اسلام آباد۔7جون (اے پی پی):خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کے ابتدائی دس ماہ کے دوران 17.40 فیصد کی کمی ہوئی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی 2025 تا اپریل 2026 کے دوران خدمات کے شعبہ کا تجارتی خسارہ 2.04 ارب ڈالر تک کم ہوگیا جبکہ گزشتہ مالی سال میں جولائی 2024 تا اپریل 2025 کے لئے تجارتی خسارہ 2.47 ارب ڈالر رہا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے دس مہینوں کے دوران خدمات کے شعبہ کے تجارتی خسارہ میں 0.43 ارب ڈالر یعنی 17.40 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔








