سفری خدمات کی ملکی برآمدات میں 39.52 فیصد کی نمایاں بڑھوتری

سفری خدمات کی ملکی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دس ماہ میں 39.52 فیصد کی نمایاں بڑھوتری ہوئی ہے

اسلام آباد۔7جون (اے پی پی):سفری خدمات کی ملکی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے دس ماہ میں 39.52 فیصد کی نمایاں بڑھوتری ہوئی ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی تا اپریل 26-2025 کے دوران سفری خدمات کی برآمدات کا حجم 872 ملین ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں سفری خدمات کی ملکی برآمدات سے 625 ملین ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے دس ماہ میں سفری خدمات کی قومی برآمدات میں 247 ملین ڈالر یعنی 39.52 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔