آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے مشکل حالات کے باوجود معیشت کو استحکام دینے کے لیے قابل قدر اقدامات کیے ،پائیدار معاشی ترقی کے لیے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں پر ٹیکسوں کا بوجھ کم کیا جائے
نئے ٹیکس عائد کرنے کے بجائے ٹیکس نیٹ کو وسعت دی جائے ، اشرف بھٹی

مزید خبریں
اسلام آباد۔7جون (اے پی پی):آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے مشکل حالات کے باوجود معیشت کو استحکام دینے کے لیے قابل قدر اقدامات کیے ،پائیدار معاشی ترقی کے لیے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں پر ٹیکسوں کا بوجھ کم کیا جائے ۔اتوار کو جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں تاجری برادری کو ریلیف دینے کے لیے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں پر ٹیکسوں کا بوجھ کم کیا جائے، فکسڈ ٹیکس نظام کو آسان بنایا جائے اور کاروباری لاگت میں کمی کے لیے بجلی کے نرخوں میں مناسب ریلیف فراہم کیا جائے۔ اشرف بھٹی نے تجویز دی کہ نئے ٹیکس عائد کرنے کے بجائے ٹیکس نیٹ کو وسعت دی جائے تاکہ موجودہ ٹیکس دہندگان پر اضافی بوجھ نہ پڑے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئندہ بجٹ میں ایسے اقدامات اٹھائے جائیں گے جو کاروباری سرگرمیوں، سرمایہ کاری، روزگار کے مواقع اور برآمدات میں اضافے کا باعث بنیں گے۔








