مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے
مشرق وسطیٰ صورتحال: عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔8جون (اے پی پی):مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں ساڑھے 4 فیصد سے زائد اضافہ ہوا، جس کے بعد برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 97.26 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔اسی طرح امریکی خام تیل (ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ ) کی قیمت بھی بڑھ کر 94.53 ڈالر فی بیرل ہو گئی ہے۔توانائی کے ماہرین کا کہنا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں، جس کے نتیجے میں عالمی منڈیوں میں قیمتوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر خطے کی صورتحال مزید بگڑتی ہے تو خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ دیکھنے میں آ سکتا ہے، جس کے اثرات عالمی معیشت، مہنگائی اور ایندھن کی قیمتوں پر بھی مرتب ہوں گے۔








