کاشتکار بروقت مونگ کی فصل خریف کی کاشت یقینی بنائیں،محکمہ زراعت

مونگ کی فصل خریف کی کاشت وسط جون سے قبل مکمل کرکے بہترین پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے لہذا کاشتکار بروقت مونگ کی فصل خریف کی کاشت یقینی بنائیں

سیالکوٹ۔8جون (اے پی پی):مونگ کی فصل خریف کی کاشت وسط جون سے قبل مکمل کرکے بہترین پیداوار حاصل کی جاسکتی ہے لہذا کاشتکار بروقت مونگ کی فصل خریف کی کاشت یقینی بنائیں۔ترجمان محکمہ زراعت سیالکوٹ کے مطابق کاشتکار آبپاش علاقوں میں ریتلی میرازمین پرمونگ کی فصل کاشت کرکے بہترین مالی منافع حاصل کرسکتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مونگ کو تروترحالت میں ڈرل کے ساتھ ایک فٹ کے فاصلے پر قطاروں میں جبکہ بارش والے علاقوں میں پٹڑیوں پرکاشت کیاجاسکتاہے۔