:پاکستان میں تعینات آئرلینڈ کی سفیر میری او نیل نے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا ، مقامی تاجر برادری سے ملاقات کی اور دو طرفہ تجارت کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ صدر ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ سید احتشام مظہر، سینئر نائب صدر محمد مراد ارشد ، نائب صدر سلمان شیخ نے
پاکستان میں تعینات آئرلینڈ کی سفیر کا سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کا دورہ، دو طرفہ اقتصادی امور پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
سیالکوٹ۔ 09 جون (اے پی پی):پاکستان میں تعینات آئرلینڈ کی سفیر میری او نیل نے سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا ، مقامی تاجر برادری سے ملاقات کی اور دو طرفہ تجارت کو بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ صدر ایوان صنعت و تجارت سیالکوٹ سید احتشام مظہر، سینئر نائب صدر محمد مراد ارشد ، نائب صدر سلمان شیخ نے آئرش سفیر اور وفد کا پرتپاک استقبال کیا۔صدر ایس سی سی آئی سید احتشام مظہر نے استقبالیہ خطاب کرتے ہوئےکہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت 700 ملین یورو تک پہنچ چکی ہے۔
انہوں نے براہ راست بزنس ٹو بزنس روابط قائم کرنے، تجارتی وفود کے تبادلے اور سیالکوٹ کو کھیلوں کے مزید سامان، آلات جراحی، ٹیکسٹائل اور چمڑے کی مصنوعات برآمد کرنے میں مدد کرنے کے لیے آئرش چیمبر کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کرنے کی تجویز پیش کی۔اس موقع پر پاکستان میں تعینات آئرش سفیر میری او نیل نے سیالکوٹ کی مشہور سیلف ہیلپ انڈسٹری کی تعریف کی اور اس بات پر روشنی ڈالی کہ آئرش کھیلوں کی بہت سی روایتی اشیاء (جیسے ہرلنگ بالز اور گیلک فٹ بال) اور موسیقی کے آلات سیالکوٹ میں پہلے سے ہی بنائے جاتے ہیں، جو کہ بڑے آئرش تاجر سیالکوٹ سے خرید کر بالخصوص آئرش مارکیٹ اور بالعموم پورپین مارکیٹ میں بیچ کر منافع کماتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ آئرلینڈ کی ہائی ٹیک اکانومی پاکستانی کاروباروں کو 350 ملین مضبوط یورپی مارکیٹ کے لیے ایک بہترین گیٹ وے پیش کرتی ہے۔
صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی طرف سے معزز مہمان کو سیالکوٹ پر بنی ڈاکیومنٹری دی پراگریسیو پیپل آف سیالکوٹ دکھائی گئی جس میں آئرش سفیر نے دلچسپی کا اظہار کیا۔اس تقریب میں صدر خواتین چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیالکوٹ ڈاکٹر مریم نعمان کی جانب سے خواتین انٹرپرینیورز کو سپورٹ کرنے پر پریزنٹیشنز پیش کی ۔اس موقع پر نائب صدر سیالکوٹ چیمبر سلمان شیخ نے دونوں طرف سے کاروباری مالکان کو آسانی سے جوڑنے کے لیے باقاعدہ آن لائن بی 2 بی میچ میکنگ میٹنگز شروع کرنے کی تجویز بھی پیش کی، جس کی آئرش وفد نے بھرپور حمایت کی۔ تقریب کا اختتام کارپوریٹ سووینئرز کے تبادلے اور سینئر نائب صدر محمد مراد ارشد کے شکریہ کے ساتھ ہوا۔تقریب میں سینئر نائب صدر ویمن چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سیالکوٹ گل زیب وقاص اعوان، نائب صدر روبینہ نوید اور سیالکوٹ کی کثیر تاجر برادری نے شرکت کی۔








