ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2,830 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 55 ہزار 63 روپے کا ہوگیا
سونے کی فی تولہ قیمت میں 2,830 روپے اضافہ ، 4 لاکھ 55 ہزار 63 روپے کا ہو گیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔9جون (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2,830 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 55 ہزار 63 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 2,830 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 55 ہزار 63 روپے کا ہوگیا ہے، 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 2,547 روپے اضافے کے بعد 386,907 روپے سے بڑھ کر 389,534 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 354,919 روپے سے بڑھ کر 357,225 روپے ہوگئی۔ آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 141 روپے اضافے کے بعد 7,314 اور دس گرام چاندی کی قیمت 129 روپے اضافے کے بعد 6,245 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,298 ڈالر سے بڑھ کر 4,326 ڈالر ہو گئی








