محکمہ زراعت (توسیع)سیالکوٹ نے مرچ کے کاشتکاروں کو فصل کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے حفاظتی اور تدارکی اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے
سیالکوٹ،کاشتکاروں کو مرچ کی فصل کو بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت

مزید خبریں
سیالکوٹ۔10جون (اے پی پی):محکمہ زراعت (توسیع)سیالکوٹ نے مرچ کے کاشتکاروں کو فصل کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیے حفاظتی اور تدارکی اقدامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ زراعت آفیسر مرکز کینٹ سیالکوٹ عمار عبداللہ نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا ہے کہ موسم گرما کی شدت میں اضافے کے ساتھ سبز مرچ کی فصل مختلف بیماریوں کے حملے کی زد میں آ سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پتوں کے مڑنے کی بیماری کے باعث فصل کے پتے سکڑ کر چڑمڑ ہو جاتے ہیں جس سے پھول جھڑنے کا عمل شروع ہو جاتا ہے جبکہ بننے والا پھل بھی سائز میں چھوٹا رہ جاتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بیماری کے بڑھنے کی صورت میں پھول سوکھ جاتے ہیں جس سے پیداوار میں نمایاں کمی واقع ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بیماری کا حملہ عموماً پودوں کی نچلی سطح سے شروع ہوتا ہے اس لیے کاشتکار فصل کا باقاعدگی سے معائنہ کریں اور ابتدائی علامات ظاہر ہوتے ہی فوری تدارکی اقدامات کریں تاکہ بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکا جا سکے اور سبز مرچ کی بہتر پیداوار حاصل ہو۔








