مسلم لیگ ہائوس لاہور میں کھلی کچہری اور خصوصی رجسٹریشن و کارڈ تقسیم کیمپ کا انعقاد

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی ہدایات پر مسلم لیگ ہائوس، ڈیوس روڈ لاہور میں کھلی کچہری اور خصوصی رجسٹریشن و کارڈ تقسیم کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کی نگرانی کوآرڈینیٹر وزارت صنعت و تجارت پنجاب ندیم پہلوان نے کی جبکہ بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کرکے اپنے مسائل پیش کیے

لاہور۔10جون (اے پی پی):صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی ہدایات پر مسلم لیگ ہائوس، ڈیوس روڈ لاہور میں کھلی کچہری اور خصوصی رجسٹریشن و کارڈ تقسیم کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کی نگرانی کوآرڈینیٹر وزارت صنعت و تجارت پنجاب ندیم پہلوان نے کی جبکہ بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کرکے اپنے مسائل پیش کیے۔کھلی کچہری کے دوران ندیم پہلوان نے شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے متعلقہ اداروں سے رابطے اور ضروری اقدامات کی ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر دھی رانی پروگرام کے تحت نئی رجسٹریشن کا عمل جاری رہا جبکہ پہلے سے منظور شدہ مستحقین میں کارڈز بھی تقسیم کئے گئے۔

ندیم پہلوان نے کہا کہ مسلم لیگ (ق) کی قیادت عوامی خدمت کے مشن پر عمل پیرا ہے۔شرکا میں افتخار علی اعوان، ندیم پگاں والا، شفیق بٹ، عرفان ملک، محمد شوکت، رانا مسعود عالم، ناصر ہنجرا، عبدالجبار، محمد شیراز، رانا حسنین، وقار وکی، حسنین اور دیگر سیاسی و سماجی شخصیات نے شرکت کی، جبکہ خواتین کی نمائندگی زاہدہ شفیق، فوزیہ، فریحہ نے کی۔تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔