ڈائریکٹر زراعت توسیع ساہیوال نے ہڑپہ کے ہنگامی دورہ میں کسان کارڈ ریکوری مہم کی پیش رفت کا جائزہ لیا

ڈائریکٹر زراعت توسیع ساہیوال ڈویژن چوہدری شہباز اختر نے زراعت آفیسر محمد وقاص عزیز کے ہمراہ ہڑپہ کا ہنگامی دورہ کیا۔ دورے کا مقصد کسان کارڈ ریکوری مہم کی پیش رفت کا جائزہ لینا اور کپاس کی فصل کی مانیٹرنگ کرنا تھا

چیچہ وطنی۔ 11 جون (اے پی پی):ڈائریکٹر زراعت توسیع ساہیوال ڈویژن چوہدری شہباز اختر نے زراعت آفیسر محمد وقاص عزیز کے ہمراہ ہڑپہ کا ہنگامی دورہ کیا۔ دورے کا مقصد کسان کارڈ ریکوری مہم کی پیش رفت کا جائزہ لینا اور کپاس کی فصل کی مانیٹرنگ کرنا تھا۔انہوں نے موضع جیون شاہ کے مختلف علاقوں میں مقامی کاشتکاروں سے براہ راست ملاقاتیں کیں۔ ملاقاتوں کے دوران کسان کارڈ کے ذریعے کھاد و زرعی مداخل کی ریکوری کے معاملات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ انہوں نے کاشتکاروں کو ہدایت کی کہ وہ کسان کارڈ کی واجب الادا رقم بروقت ادا کریں تاکہ اگلی قسط کی فراہمی میں کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔ انہوں نے زور دیا کہ کسان کارڈ حکومت کا فلاحی منصوبہ ہے جس سے کاشتکاروں کو آسان اقساط پر زرعی مداخل مل رہے ہیں، لہذا اس کے تسلسل کیلئے 100 فی صد ریکوری یقینی بنانا ضروری ہے۔انہوں نے میرداد معافی میں کھاد ڈیلرزکے سیل پوائنٹس کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے کھاد کی خرید و فروخت کا ریکارڈ، اسٹاک کی دستیابی اور کسان کارڈ ٹرانزیکشنز کا مکمل ریکارڈ چیک کیا۔انہوں نے کہا کہ کسان کارڈ ٹرانزیکشنز میں شفافیت اور کاشتکار کو مقررہ نرخ پر کھاد کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے مختلف علاقوں میں کپاس کی فصل کا تفصیلی معائنہ کیا اور کاشتکار کو موجودہ ہیٹ ویو کے باعث فصل پر پڑنے والے دبا سے بچا کی احتیاطی تدابیر سے آگاہ کیا

مزید خبریں