چیف کوآرڈینیٹر مشرف اقبال خواجہ نے یونیورسٹی آف کمالیہ کے زیر اہتمام فیصل آباد میں پہلی بین الاقوامی کانفرنس آن ری سائیکلنگ میں پاکستان ہوزری مینوفیکچررز ایسوسی ایشن سیالکوٹ کی نمائندگی کی
چیف کوآرڈینیٹر پی ایچ ایم اے سیالکوٹ کی فیصل آباد میں منعقدہ پہلی بین الاقوامی کانفرنس آن ری سائیکلنگ میں شرکت

مزید خبریں
سیالکوٹ۔ 11 جون (اے پی پی):چیف کوآرڈینیٹر مشرف اقبال خواجہ نے یونیورسٹی آف کمالیہ کے زیر اہتمام فیصل آباد میں پہلی بین الاقوامی کانفرنس آن ری سائیکلنگ میں پاکستان ہوزری مینوفیکچررز ایسوسی ایشن سیالکوٹ کی نمائندگی کی۔ترجمان پی ایچ ایم اے سیالکوٹ کے مطابق چیف کوآرڈینیٹر پی ایچ ایم اے سیالکوٹ مشرف اقبال خواجہ نے یونیورسٹی آف کمالیہ کے زیر اہتمام فیصل آباد میں پہلی بین الاقوامی کانفرنس آن ری سائیکلنگ میں پاکستان ہوزری مینوفیکچررز ایسوسی ایشن سیالکوٹ کی نمائندگی کی
کانفرنس میں پلاسٹک، خوراک، ٹیکسٹائل اور زرعی فضلہ کی ری سائیکلنگ کے لیے جدید اور پائیدار حل پر زور دیا گیا، جس میں محققین، پالیسی سازوں، صنعت کے ماہرین، کاروباری افراد اور طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر چیف کوآرڈینیٹر مشرف اقبال خواجہ نے پی ایچ ایم اے کی جانب سے ٹیکسٹائل انڈسٹری میں سرکلر اکانومی کے طریقوں اور ماحول دوست اقدامات کی اہمیت پر زور دیا۔








