ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 25 ملین ڈالر اضافے کے بعد 22.67 ارب ڈالر ہوگئے، سٹیٹ بینک

سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 5 جون کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سٹیٹ بینک آف پاکستان کی تحویل میں ذخائر 17.21 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کی تحویل میں ذخائر 5.45 ارب ڈالر ہوگئے ۔5 جون 2026ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سٹیٹ بینک

اسلام آباد۔11جون (اے پی پی):ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 25 ملین ڈالر اضافے کے بعد 22.67 ارب ڈالر ہوگئے ہیں ۔

سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 5 جون کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سٹیٹ بینک آف پاکستان کی تحویل میں ذخائر 17.21 ارب ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کی تحویل میں ذخائر 5.45 ارب ڈالر ہوگئے ۔5 جون 2026ء کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران سٹیٹ بینک کے زرمبادلہ ذخائر 25 ملین ڈالر کے اضافے سے 17,215.2 ملین ڈالر ہو گئے۔

 

مزید خبریں