لاہور۔4 جون(اے پی پی ) وفاقی وزیرا طلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ سڑکوں کے ذریعے حکومت گرانے کا مطلب طاقت کے ذریعے قبضہ کرنا ہے، انتشار اور فساد سے پاکستان کو نقصان ہوگا، طویل عرصے کے بعد ملک میں کامیابیوں کا سفر شروع ہوا ہے، دہشت گرد بھاگ رہے ہیں ، معشیت مستحکم ہو رہی ہے، انتشار پیدا کرکے عمران خان صرف دہشت گردوں کی …
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید کا پریس کلب میں تقریب سے خطاب و میڈیا سے گفتگو

مزید خبریں
لاہور۔4 جون(اے پی پی ) وفاقی وزیرا طلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ سڑکوں کے ذریعے حکومت گرانے کا مطلب طاقت کے ذریعے قبضہ کرنا ہے، انتشار اور فساد سے پاکستان کو نقصان ہوگا، طویل عرصے کے بعد ملک میں کامیابیوں کا سفر شروع ہوا ہے، دہشت گرد بھاگ رہے ہیں ، معشیت مستحکم ہو رہی ہے، انتشار پیدا کرکے عمران خان صرف دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی کریں گے، وہ چھ ماہ صبر کریں اور 2017 میں انتخابی مہم چلائیں، نظریاتی ہم آہنگی کے بغیر تنازعات ختم نہیں کئے جاسکتے، فرقہ واریت ، لسانیت سمیت مختلف چیلنجز سے مل کر ہی نمٹ سکتے ہیں، آپریشن ضرب عضب کے ذریعے دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور بنیادی ڈھانچہ کو تباہ کیا گیا، انتہا پسندانہ سوچ کو ختم کرنے کےلئے نظریاتی ضرب عضب کی ضرورت ہے۔








