ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر طاہر عزیز کی زیر صدارت غیر نسلی مویشیوں کی جینیاتی بہتری کے لیے ایکزوٹک سیمن کی فراہمی کے منصوبے کے حوالے سے تربیتی سیشن کا انعقاد
ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر طاہر عزیز کی زیر صدارت غیر نسلی مویشیوں کی جینیاتی بہتری کے لیے ایکزوٹک سیمن کی فراہمی کے منصوبے کے حوالے سے تربیتی سیشن کا انعقاد

مزید خبریں
گجرات ۔ 12 جون (اے پی پی):ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک گجرات ڈاکٹر طاہر عزیز کی زیر صدارت ڈائریکٹوریٹ لائیو سٹاک آفس گجرات کے سیمینار روم میں غیر نسلی مویشیوں کی جینیاتی بہتری کے لیے ایکزوٹک سیمن کی فراہمی کے منصوبے کے حوالے سے تربیتی سیشن منعقد ہوا۔ تربیتی سیشن میں ضلع گجرات کے تمام لائیو سٹاک افسران اور ٹیکنیشنز نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹوریٹ آف بریڈ امپروومنٹ لاہور سے آئے ہوئے دو رکنی وفد نے منصوبے کے اغراض و مقاصد، طریقہ کار اور متوقع فوائد کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
ماہرین نے بتایا کہ اس پروگرام کا مقصد غیر نسلی مویشیوں کی نسل میں بہتری لا کر دودھ اور گوشت کی پیداوار میں اضافہ کرنا اور لائیو سٹاک سیکٹر کی پیداواری صلاحیت کو بہتر بنانا ہے۔ ڈاکٹر طاہر عزیز نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ منصوبے کے مؤثر نفاذ کے لیے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں تاکہ مویشی پال حضرات کو اس پروگرام کے زیادہ سے زیادہ فوائد حاصل ہو سکیں۔








