ملک بھر میں سونے کی قیمت 10,800 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 44 ہزار336 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 10,800 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 44 ہزار 336روپے کا ہوگیا
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 10,800 روپے اضافہ ،فی تولہ 4 لاکھ 44 ہزار336 روپے کا ہوگیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔15جون (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت 10,800 روپے اضافے کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 44 ہزار336 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 10,800 روپے اضافے کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 44 ہزار 336روپے کا ہوگیا ۔24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 9,720 روپے اضافے کے بعد 379,880 روپے سے بڑھ کر 389,600 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 348,493 روپے سے بڑھ کر 357,317 روپے ہوگئی۔ آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 230 روپے اضافے کے بعد 7,509 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 197 روپے اضافے کے بعد 6,396 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,219 ڈالر سے بڑھ کر 4,327 ڈالر ہو گئی۔








