امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیرکو کاروباری ہفتہ کے آغاز پر تیزی کا رحجان رہا اورکے ایس ای 100انڈیکس 4639.92 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد177039.82پوائنٹس پربندہوا
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کارحجان، کے ایس ای 100انڈیکس میں4639.92 پوائنٹس کا اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔15جون (اے پی پی):امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے کے بعد پاکستان سٹاک ایکسچینج میں پیرکو کاروباری ہفتہ کے آغاز پر تیزی کا رحجان رہا اورکے ایس ای 100انڈیکس 4639.92 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد177039.82پوائنٹس پربندہوا۔مجموعی طورپر564کمپنیوں کے حصص کالین دین ہوا،349کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،119کی قیمتوں میں کمی جبکہ 96کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔کاروباری سرگرمیوں کے دوران مجموعی طورپر988.08ملین حصص کالین دین ہواجن کی مالیت 63.47ارب روپے رہی،کے ایس ای 30انڈیکس 1462.26پوائنٹس کے اضافہ کے بعد52890.42 پوائنٹس اورکے ایم آئی 30انڈیکس 6731.57 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد253474.65 پوائنٹس پربندہوا۔فیوچرٹریڈنگ کے تحت 12.08ارب روپے کے سودے طے ہوئے۔کوہ نورسپننگ ملز کے 64128727 حصص،میپل لیف سیمنٹ فیکٹری 45547716 حصص اوربینک آف پنجاب کے 38636119حصص کالین دین ہوا،غنی کیم ورلڈ لمیٹڈ،صدیق سنزٹن پلیٹ اورپیرامائونٹ سپننگ ملز سرفہرست ایڈوانسرکمپنیاں رہی۔







