پاکستان کے نامور ٹیلی ویژن کمپیئر اور اداکار طارق عزیز کی چھٹی برسی (کل )بدھ17جون کو منائی جائے گی۔ طارق عزیز 28اپریل 1936کوبھارت (برصغیر)کے شہر جالندھر میں پیدا ہوئے، ان کے والد میاں عبد العزیز 1947میں پاکستان ہجرت کر کے آئے، طارق عزیز نے اپنا بچپن ساہیوال میں گزارا،۔انہوں نے ابتدائی تعلیم ساہیوال سے حاصل کی۔
طارق عزیز کی چھٹی برسی (کل )بدھ کو منائی جائے گی

مزید خبریں
لاہور۔16جون (اے پی پی):پاکستان کے نامور ٹیلی ویژن کمپیئر اور اداکار طارق عزیز کی چھٹی برسی (کل )بدھ17جون کو منائی جائے گی۔ طارق عزیز 28اپریل 1936کوبھارت (برصغیر)کے شہر جالندھر میں پیدا ہوئے، ان کے والد میاں عبد العزیز 1947میں پاکستان ہجرت کر کے آئے، طارق عزیز نے اپنا بچپن ساہیوال میں گزارا،۔انہوں نے ابتدائی تعلیم ساہیوال سے حاصل کی۔
بعد ازاں انہوں نے ریڈیو پاکستان لاہور سے اپنی پیشہ ورانہ زندگی کا آغاز کیا،جب 1964میں پاکستان ٹیلی وژن کا قیام عمل میں آیا تو طارق عزیز پی ٹی وی کے سب سے پہلے مرد انائونسر تھے، تاہم 1975میں شروع کیے جانے والے ان کے سٹیج شو نیلام گھر نے ان کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔
انہوں نے ریڈیو اور ٹی وی کے پروگراموں کے علاوہ فلموں میں بھی اداکاری کی،انہیں ان کی فنی خدمات پرمتعدد ایوارڈز سے نوازا گیا۔ حکومتِ پاکستان کی طرف سے طارق عزیز کو 1992میں حسن کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔طارق عزیز 17جون2020کو انتقال کر گئے۔








