ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر 6.44 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری ماہانہ رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار کا اشاریہ (ایل ایم ایم آئی) 122.19 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 6.44 …
بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 10 ماہ کے دوران 6.44 فیصد اضافہ ہوا، شماریات بیورو

مزید خبریں
اسلام آباد۔16جون (اے پی پی):ملک میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ کے دوران سالانہ بنیادوں پر 6.44 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات کی جانب سے جاری ماہانہ رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں بڑی صنعتوں کی پیداوار کا اشاریہ (ایل ایم ایم آئی) 122.19 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 6.44 فیصد زیادہ ہے۔ گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں بڑی صنعتوں کی پیداوار کا اشاریہ 114.79 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اپریل میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں ماہانہ بنیادوں پر 8.32 فیصد کمی جبکہ گزشتہ سال اپریل کے مقابلہ میں 6.06 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔








