لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور،راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہائوالدین، گجرات
لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مزید خبریں
لاہور۔16جون (اے پی پی):لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور،راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہائوالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد،شیخوپورہ، ساہیوال، وزیرآباد، پاکپتن، ننکانہ صاحب، چنیوٹ، فیصل آباد، اوکاڑہ، قصور، خوشاب، سرگودھا، نورپوتھل، بھکر، لیہ میانوالی، بہاولپور، بہاولنگر، ڈی جی۔ خان، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفر گڑھ، راجن پور، رحیم یار خان اور کوٹ ادو میں گرد و غبار،آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ترجمان کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بنیادی طور پر موسم گرم اور خشک رہا تاہم مری، گلیات، جہلم، میانوالی، لیہ بھکر، ملتان، خانیوال، پاکپتن، ساہیوال، راجن پور، تونسہ، رحیم یار خان، ڈی جی خان، بہاولنگر اور بہاولپور میں چند مقامات پر تیز ہواوں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔گزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 27 اور زیادہ سے زیادہ36 سینٹی گریڈ رہا جبکہ ہوا میں نمی کی شرح 39 فیصد ریکارڈ کی گئی۔اسی طرح لا ہور میں آلودگی کی مجموعی شرح 133فیصد رہی
جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس ڈی ایچ اے فیز فائیو میں 117،سی ای آر پی 124،برکی روڈ117،عسکری ٹین73،ماڈل ٹاون 102،بیدیاں روڈ112اور علامہ اقبال ٹاون میں 132ایئر کوالٹی انڈیکس ریکارڈ کیا گیا۔








