پنجاب کا بجٹ عوام دوست، ٹیکس فری اور معاشی ترقی کا ضامن ہے، میاں کاشف اشفاق

پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق (ستارہ امتیاز) نے پنجاب کے مالی سال2026-27 کے بجٹ کو غریب دوست

لاہور۔16جون (اے پی پی):پاکستان فرنیچر کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر میاں کاشف اشفاق (ستارہ امتیاز) نے پنجاب کے مالی سال2026-27 کے بجٹ کو غریب دوست،عوامی فلاح پر مبنی،ٹیکس فری اور معاشی ترقی کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بجٹ میں صحت، تعلیم، زراعت، انفراسٹرکچر اور چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباروں (ایس ایم ایز) کی ترقی پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔منگل کو پنجاب بجٹ پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صحت، تعلیم، سڑکوں، مواصلات اور صنعتی شعبے کیلئے نمایاں فنڈز حکومت کی عوامی فلاح اور معاشی استحکام کے وژن کی عکاسی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ صنعتکاروں کیلئے مراعاتی پیکج صنعتی سرگرمیوں اور پیداوار میں اضافے کا باعث بنے گا جبکہ زراعت کی ترقی معیشت کو مزید مضبوط بنائے گی۔میاں کاشف اشفاق نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے بہاولپور، ملتان اور ڈی جی خان ڈویژنز میں صحت، تعلیم اور سڑکوں کے متعدد ترقیاتی منصوبے بھی بجٹ میں شامل کئے گئے ہیں۔انہوں نے مذہبی سیاحت کے فروغ اور اقلیتوں کی فلاح کیلئے گزشتہ سال کے مقابلے میں پانچ گنا زیادہ فنڈز مختص کرنے کے اقدام کو بھی خوش آئند قرار دیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ بجٹ پائیدار معاشی ترقی، خوشحالی اور عوام کے معیارِ زندگی میں بہتری لانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

 

مزید خبریں