حکومت پنجاب نے آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں ثقافت کے شعبے کی ترقی اور فلمی صنعت کی بحالی کے لیے متعدد اہم منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔صوبائی وزیر خزانہ مجتبی شجاع الرحمان نے بجٹ تقریر کے دوران ایوان کو بتایا کہ پنجاب میں فلم اور ڈرامہ انڈسٹری
پنجاب میں فلم انڈسٹری کی بحالی کیلئے 5 ارب روپے کی لاگت سے فلم سٹی قائم کرنے کا اعلان

مزید خبریں
لاہور۔16جون (اے پی پی):حکومت پنجاب نے آئندہ مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں ثقافت کے شعبے کی ترقی اور فلمی صنعت کی بحالی کے لیے متعدد اہم منصوبوں کا اعلان کیا ہے۔صوبائی وزیر خزانہ مجتبی شجاع الرحمان نے بجٹ تقریر کے دوران ایوان کو بتایا کہ پنجاب میں فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی بحالی کے لیے اپنی نوعیت کی پہلی قانون سازی پنجاب فلم سٹی اتھارٹی ایکٹ کی صورت میں منظور کی جا چکی ہے۔انہوں نے بتایا کہ 50 ایکڑ رقبے پر 55 ارب روپے کی لاگت سے جدید فلم سٹی تعمیر کی جا رہی ہے جہاں عالمی معیار کے اسٹوڈیوز، سائونڈ اسٹیجز، ویژول ایفیکٹس (VFX) کی سہولیات، پوسٹ پروڈکشن لیبارٹریز اور فلم سازی سے متعلق دیگر جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی، اس منصوبے کے تحت پاکستان کا پہلا فلم اسکول بھی قائم کیا جائے گا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ یہ اقدام نہ صرف پنجاب کی شاندار فلمی روایت کو دوبارہ زندہ کرے گا بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے، معاشرے میں مثبت سوچ، علم و ادب کے فروغ اور تخلیقی صنعتوں کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ فلم سٹی کے قیام سے سیاحت کے شعبے کو بھی نمایاں فائدہ پہنچے گا اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔مجتبی شجاع الرحمان نے مزید بتایا کہ حکومت پنجاب نے رواں مالی سال کے دوران فنکاروں کی مالی امداد میں 100 فیصد اضافہ کیا ہے تاکہ فن و ثقافت سے وابستہ افراد کی فلاح و بہبود کو یقینی بنایا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت ثقافتی ورثے کے تحفظ اور تخلیقی شعبوں کی ترقی کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے گی۔








