چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ محرم الحرام کا مقدس مہینہ ہمیں حق و انصاف کے اصولوں کی پاسداری کی یاد دلاتا ہے۔بدھ کو سینیٹ سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے محرم الحرام کے آغاز پر اپنے پیغام میں کہا کہ محرم الحرام کا مقدس مہینہ ہمیں ایثار، قربانی، صبر، استقامت، بھائی چارے اور حق و انصاف کے اصولوں کی پاسداری …
حضرت امام حسینؓ کی عظیم قربانی ہمیں ظلم کے خلاف حق کا ساتھ دینے اور اصولوں پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتی ہے،چیئرمین سینیٹ

مزید خبریں
اسلام آباد۔17جون (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ محرم الحرام کا مقدس مہینہ ہمیں حق و انصاف کے اصولوں کی پاسداری کی یاد دلاتا ہے۔بدھ کو سینیٹ سیکرٹریٹ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین سینیٹ نے محرم الحرام کے آغاز پر اپنے پیغام میں کہا کہ محرم الحرام کا مقدس مہینہ ہمیں ایثار، قربانی، صبر، استقامت، بھائی چارے اور حق و انصاف کے اصولوں کی پاسداری کی یاد دلاتا ہے، واقعۂ کربلا پوری انسانیت کے لیے مشعلِ راہ ہے اور حضرت امام حسینؓ کی عظیم قربانی ہمیں ظلم کے خلاف حق کا ساتھ دینے اور اصولوں پر ثابت قدم رہنے کا درس دیتی ہے۔
چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ محرم الحرام ہمیں اپنے کردار اور معاشرتی ذمہ داریوں کا جائزہ لینے کا موقع فراہم کرتا ہے، جبکہ موجودہ حالات میں قومی اتحاد، مذہبی ہم آہنگی، امن، رواداری اور باہمی احترام کے فروغ کی اشد ضرورت ہے۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت، ادارے اور عوام محرم الحرام کے دوران امن و امان اور مذہبی احترام کے قیام کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہمیں حق و انصاف کے راستے پر چلنے اور ملک و قوم کی ترقی، خوشحالی اور امن کے لیے کام کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔








