واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادو شمار جاری کر دیئے۔ بدھ کو جاری اعدادو شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 33 ہزار 900 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 46 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر ہانی کی آمد 50 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 50 ہزار 100 کیوسک
آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادو شمار

مزید خبریں
اسلام آباد۔17جون (اے پی پی):واپڈا نے دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادو شمار جاری کر دیئے۔ بدھ کو جاری اعدادو شمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 33 ہزار 900 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 46 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر ہانی کی آمد 50 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 50 ہزار 100 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 2 لاکھ 2 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 2 لاکھ 2 ہزار 600 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 33 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 37 ہزار کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 25 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 7 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
آبی ذخائر میں تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1445.15 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.870 ملین ایکڑفٹ جبکہ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 1172.10 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.680 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح چشمہ ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، پانی کی موجودہ سطح 642.80 فٹ، پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.081 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔








