ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 200 روپے کمی ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت 200 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 55 ہزار 2 سو 36 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 55 ہزار 2 سو 36 روپے کا ہوگیا

اسلام آباد۔17جون (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت 200 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 55 ہزار 2 سو 36 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو سونے کی فی تولہ قیمت 200 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 55 ہزار 2 سو 36 روپے کا ہوگیا ۔24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 170 روپے کمی کے بعد 389,854 روپے سے کم ہو کر 389,684 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 357,549 روپے سے کم ہو کر 357,394 روپے ہوگئی۔ آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 44 روپے اضافے کے بعد 7,497 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 38 روپے اضافے کے بعد 6,385 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,330 ڈالر سے کم ہو کر 4,328 ڈالر ہو گئی۔

مزید خبریں