وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے کسان دوست وژن کے تحت ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع شمس الحق کی زیر نگرانی کسان کارڈ کی تقسیم کےحوالے سے ڈسٹرکٹ زراعت دفتر میں ایک سادہ تقریب منعقد کی گئی ۔تقریب میں دور دراز سے کسان حضرات نے شرکت کی
ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت موسی خیل شمس الحق کی زیر نگرانی کسانوں میں کسان کارڈ تقسیم

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 17 جون (اے پی پی):ـوزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کے کسان دوست وژن کے تحت ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع شمس الحق کی زیر نگرانی کسان کارڈ کی تقسیم کےحوالے سے ڈسٹرکٹ زراعت دفتر میں ایک سادہ تقریب منعقد کی گئی ۔تقریب میں دور دراز سے کسان حضرات نے شرکت کی ۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ڈپٹی ڈائریکٹر پلانٹ پروٹیکشن خدائے نور ،زراعت آفیسر اور دوسرے سٹاف نے بھی شرکت کی جنہوں نے کسانوں کو کسان کارڈ کے حوالے سے آگاہی دی کہ حکومت بلوچستان کا وژن ہے کہ بلوچستان میں زراعت کے شعبے کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے ترقی کی راہ پہ گامزن کرکے دنیا میں ایک مثال قائم کریں گے ۔
حکومت بلوچستان پورے صوبے میں زرعی سہولیات پہنچانے کا عزم رکھتی ہے ،یہ کسان کارڈ بھی اسی کی ایک کڑی ہے ۔تقریب میں کسانوں نے اپنے مسائل بھی بیان کئے ۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹرز نے توجہ سے ان کے مسائل نوٹ کئے اور کہا کہ اعلیٰ حکام تک یہ مسائل پہنچا کر ان کا حل نکالا جائے گا۔








