ملک سے غذائی اشیاء کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی جبکہ درآمدات میں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پاکستان بیووروبرائے شماریات کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 11ماہ میں اشیاء خوراک کی برآمدات سے ملک کو4.599ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 6.749ارب ڈالرکے مقابلہ میں 32فیصدکم ہے،
غذائی اشیاء کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی، درآمدات میں اضافہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔18جون (اے پی پی):ملک سے غذائی اشیاء کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی جبکہ درآمدات میں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔پاکستان بیووروبرائے شماریات کی جانب سے جاری اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 11ماہ میں اشیاء خوراک کی برآمدات سے ملک کو4.599ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 6.749ارب ڈالرکے مقابلہ میں 32فیصدکم ہے،
مئی میں اشیاء خوراک کی برآمدات کاحجم 408ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جواپریل کے 396ملین ڈالرکے مقابلہ میں 3فیصدزیادہ اورگزشتہ سال مئی کے 585ملین ڈالرکے مقابلہ میں 30فیصدکم ہے۔اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 11ماہ میں غذائی اشیاء کی درآمدات پر8.504ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواجوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 7.664ارب ڈالرکے مقابلہ میں 11فیصدزیادہ ہے،
مئی میں غذائی اشیاء کی درآمدات کاحجم 655ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جواپریل کے 758ملین ڈالرکے مقابلہ میں 14فیصدکم اورگزشتہ سال مئی کے 768ملین ڈالرکے مقابلہ میں15فیصدکم ہے۔








