ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ فرانس میں 31 اگست سے 2 ستمبر تک منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ ٹیکس ورلڈ پیرس‘‘ میں شرکت کے لئے 28 جون تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں ۔
فرانس میں منعقدہ عالمی تجارتی نمائش میں شرکت کے لئے درخواستیں 28 جون تک طلب

مزید خبریں
اسلام آباد۔18جون (اے پی پی):ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان (ٹی ڈی اے پی)نے کہا ہے کہ فرانس میں 31 اگست سے 2 ستمبر تک منعقد ہونے والی بین الاقوامی تجارتی نمائش ’’ ٹیکس ورلڈ پیرس‘‘ میں شرکت کے لئے 28 جون تک درخواستیں جمع کرائی جاسکتی ہیں ۔
ٹی ڈی اے پی کے مطابق نمائش فرانس کے شہر پیرس میں 31 اگست سے 2 ستمبر تک جاری رہے گی جس میں ایپرل، ڈینم فیبرکس سے وابستہ افراد و ادارے اپنی مصنوعات عالمی خریداروں کے سامنے پیش کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے کاروباری معاملات طے کرسکیں گے۔ نمائش کے حوالے سے مزید تفصیلات ٹی ڈی اے پی کی ویب سائٹ سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔








