وزیرِ مملکت برائے خزانہ و محصولات بلال اظہر کیانی سے جمعرات کویہاں پاکستان فٹ ویئر مینوفیکچررز ایسوسی ایشن(پی ایف ایم اے)کے وفد نے ملاقات کی، وفد کی قیادت ایس ایم تنویر نے کی۔ ملاقات کا مقصد صنعتی شعبے سے متعلق مسائل اور مجموعی اقتصادی پالیسی کے فریم ورک پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔
وزیرِ مملکت برائے خزانہ سے پاکستان فٹ ویئر مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔18جون (اے پی پی):وزیرِ مملکت برائے خزانہ و محصولات بلال اظہر کیانی سے جمعرات کویہاں پاکستان فٹ ویئر مینوفیکچررز ایسوسی ایشن(پی ایف ایم اے)کے وفد نے ملاقات کی، وفد کی قیادت ایس ایم تنویر نے کی۔ ملاقات کا مقصد صنعتی شعبے سے متعلق مسائل اور مجموعی اقتصادی پالیسی کے فریم ورک پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔
اجلاس میں وفد نے فٹ ویئر انڈسٹری کی معاشی اہمیت خصوصا اس کے مینوفیکچرنگ، برآمدات، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور ٹیکس کی ادائیگی کے نظام میں کردار پر روشنی ڈالی۔ وفد نے وفاقی بجٹ 27 ۔ 2026کے حوالے سے اپنی آرا بھی پیش کیں اور زور دیا کہ صنعتی ترقی کے فروغ، مسابقت میں بہتری اور کاروباری سرگرمیوں کو آسان بنانے کے لیے موثر پالیسی اقدامات کیے جائیں۔ وزیرِ مملکت نے ملک کی معاشی ترقی، برآمدات اور روزگار کے مواقع میں مینوفیکچرنگ سیکٹر کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے وفد کی جانب سے دی گئی تعمیری تجاویز کو قابلِ قدر قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ ان پر مناسب غور کیا جائے گا۔
انہوں نے حکومت کے اس عزم کا اعادہ کیا کہ سازگار کاروباری ماحول برقرار رکھا جائے گا اور صنعت کاروں کے ساتھ مسلسل اور موثر مشاورت کو فروغ دیا جائے گا۔ فریقین نے اس بات پر زور دیا کہ اقتصادی استحکام، صنعتی مسابقت اور پائیدار ترقی کے لیے مسلسل مکالمہ اور تعاون ناگزیر ہے، تاکہ مالیاتی پالیسیاں قومی ترقی کے اہداف سے ہم آہنگ رہ کر موثر کردار ادا کر سکیں۔








