پاک چین تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران 2.27 فیصد اضافہ ، چین کو برآمدات میں 7.32 فیصد ، درآمدات میں 18 فیصد نمو ریکارڈ

پاک چین دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادو پر 2.27 فیصد کا اضافہ ہواہے،مالی سال کے پہلے 11ماہ میں چین کوپاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 7.32 فیصد جبکہ چین سے درآمدات میں 18 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

اسلام آباد۔18جون (اے پی پی):پاک چین دوطرفہ تجارت کے حجم میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادو پر 2.27 فیصد کا اضافہ ہواہے،مالی سال کے پہلے 11ماہ میں چین کوپاکستان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 7.32 فیصد جبکہ چین سے درآمدات میں 18 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک اورپی بی ایس کے اعدادوشمارکے مطابق مالی سال کے پہلے 11ماہ پاکستان اورچین کے درمیان دوطرفہ تجارت کا حجم 17.55 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں2.27 فیصد زیادہ ہے،

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں پاک چین دوطرفہ تجارت کا حجم 17.16 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا،مئی 2026میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت کا حجم 1.955 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو ا پر یل میں 2.053 ارب ڈالراورگزشتہ سال مئی میں 1.898 ارب ڈالرتھا،مالی سال 2025میں پاک چین دوطرفہ تجارت کا حجم 18.79 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 11ماہ میں چین کوپاکستان کی برآمدات کا حجم 2.437 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 7.32 فیصد زیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چین کوبرآمدات سے ملک کو2.270 ارب ڈالرزرمبادلہ حاصل ہواتھا،مئی میں چین کوبرآمدات کا حجم 216.24ملین ڈالررہا جو ا پر یل میں 275.91ملین ڈالراورگزشتہ سال مئی میں 199.53ملین ڈالرتھا،

مالی سال 2025میں چین کوپاکستان کی مجموعی برآمدات کا حجم 2.477 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔اعدادوشمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے 11ماہ میں چین سے درآمدات پر 17.55 ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ ہواجو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 18 فیصد زیادہ ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں چین سے درآمدات پر 14.89 ارب ڈالرزرمبادلہ خرچ ہواتھا،مئی میں چین سے درآمدات کا حجم 1.739 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو ا پر یل میں 1.777 ارب ڈالر اور گزشتہ سال مئی میں 1.698 ارب ڈالرتھا،مالی سال 2025 میں چین سے درآمدات پر 16.31 ارب ڈالر زرمبادلہ خرچ ہوا تھا۔\395

 

مزید خبریں