پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کا رحجان جاری رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 887.19 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 181398.21 پوائنٹس پر بند ہوا
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کا رحجان جاری ، 100 انڈیکس 887.19 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 181398.21 پوائنٹس پر بند

مزید خبریں
اسلام آباد۔18جون (اے پی پی):پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو کاروباری ہفتہ کے اختتام پر تیزی کا رحجان جاری رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 887.19 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 181398.21 پوائنٹس پر بند ہوا۔مجموعی طور پر 564 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا،264 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،201 کی قیمتوں میں کمی اور 99 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا،کاروباری سرگرمیوں کے دوران 1241.70 ملین حصص کا لین دین ہوا جن کی مالیت 58.014 ارب روپے ریکارڈ کی گئی۔
کے ایس ای 30 انڈیکس 257.23 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 54098.49 پوائنٹس اور اسلامی مالیات کا حامل کے ایم آئی 30 انڈیکس 1632.68 پوائنٹس کے اضافہ کے بعد 258982.78 پوائنٹس پر بند ہوا۔ فیوچر ٹریڈنگ کے تحت 11.52 ارب روپے کے سودے طے پائے،کوہ نور سپننگ ملز کے 230182376 حصص،کے الیکٹرک کے 57393719 حصص اور ورلڈ کال ٹیلی کا م کے 56134733 حصص کا لین دین ہوا۔ غنی کیم ورلڈ لمیٹڈ،کوہ نور ملز لمیٹڈ اور انٹرنیشنل سکیورٹیز لمیٹڈ سرفہرست ایڈوانسر کمپنیاں رہیں۔








