حضرو محکمہ زراعت کے زیر اہتمام تحصیل حضرو کے کسانوں کو گندم کی پیداوار

تحصیل حضرو ضلع اٹک کے ایک مقامی ہوٹل میں محکمہ زراعت توسیع حکومت پنجاب اور فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی کے اشتراک سے "سرسبز مکئی کنونشن” کا انعقاد کیا گیا جس میں محکمہ زراعت توسیع کے ڈویژنل ڈائیریکٹر سید شاہد افتخار بخاری ، ضلعی ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر محمد جاوید و دیگرافسران

حضرو۔ 18 جون (اے پی پی):تحصیل حضرو ضلع اٹک کے ایک مقامی ہوٹل میں محکمہ زراعت توسیع حکومت پنجاب اور فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی کے اشتراک سے "سرسبز مکئی کنونشن” کا انعقاد کیا گیا جس میں محکمہ زراعت توسیع کے ڈویژنل ڈائیریکٹر سید شاہد افتخار بخاری ، ضلعی ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر محمد جاوید و دیگرافسران ، فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی کے محمد عمران حسین ، ڈویلپمنٹ منیجر نارتھ زون، ٹیکنیکل سروسز آفیسر اسلام آباد ریجن پرویز اقبال کے علاوہ مقامی ترقی پسند کاشتکاروں کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔کنونشن کا مقصد کسانوں کو مکئی کی جدید زرعی ٹیکنالوجی، بہتر پیداواری طریقوں اور منافع بخش پیدوار کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا تھا۔ ماہرین زراعت ڈاکٹر محمد نعیم بخاری ، محمد عمران حسین و دیگر نے کسانوں کو خاص طور پر مکئی کی کاشت، کھادوں کے متوازن استعمال، آبپاشی، بیماریوں اور کیڑوں کے مؤثر تدارک کے حوالے سے تفصیلی رہنمائی دی۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کے ریجنل نمائندہ رضوان شمسی صاحب نے کاشتکاروں کو سٹیٹ بینک کی جانب سے زرعی سکیموں اور قرضوں کے بارے میں آگاہی دی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ڈاکٹر محمد جاوید نے کہا کہ جدید زرعی طریقوں اور متناسب کھادوں کو اپنانے سے مکئی کی فی ایکڑ پیداوار میں نمایاں اضافہ کیا جا سکتا ہے، جس سے کسانوں کی آمدنی اور زرعی شعبے کی مجموعی ترقی میں بہتری آئے گی۔ شرکاء کو مکئی کے بہتر انتظام، موسمی چیلنجز سے نمٹنے اور زرعی اخراجات میں کمی کے طریقوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔اس موقع پر انعامی مقابلہ گندم برائے سال 2025-26 میں صوبائی سطح پر دوم انعام یافتہ کاشتکار شفیق احمد ، ضلع سطح پر اول انعام یافتہ کاشتکار اصغر خان اور دوم انعام یافتہ کاشتکار بلال حیات خان اور سوم انعام یافتہ کاشتکار ضیغم عباس بھی موجود تھے ۔ انعام یافتہ کاشتکاروں کو اعزازی شیلڈ پیش کی گئی اور انکی محنت کو سراہا گیا۔

مزید خبریں